چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین جمعہ کو ملاقات ہوئی جس میں موجودہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وبا کے باعث ایس او پیز کو مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ، ملازمین کے تحفظ کے مزید …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین جمعہ کو ملاقات ہوئی جس میں موجودہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وبا کے باعث ایس او پیز کو مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ، ملازمین کے تحفظ کے مزید اقدامات اٹھانے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ماسک، سماجی دوری وغیرہ کے ایس او پیز پر عمل کرنے میں سب کی حفاظت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان ، ملازمین سماجی دوری ، ماسک اور ہاتھ دھونے پر سختی سے عمل کریں، صورتحال پر قابو پانے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دے، وباءنے معاشی ، سماجی اور سیاسی سطح پر مسائل کھڑے کیے ہیں، ہمیں مل کر حالات پر قابو پانا ہے۔