اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ کی شرح نمو بڑھانے کے لیے ترجیحات طے کی ہیں، بے روزگار نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات کو کم کرنے اور …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران صنعتی شعبہ کی شرح نمو بڑھانے کے لیے ترجیحات طے کی ہیں، بے روزگار نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات کو کم کرنے اور اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں مقامی صنعت کی استعداد بڑھانے کے لیے ٹیلی ویژن کے پرزہ جات درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ایسے شعبوں کی نشاندھی کی گئی ہے جن میں نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ نے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں بہتری لانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "میڈ ان پاکستان” پالیسی کے نفاذ پر مکمل توجہ مرکوز کی جائے گی۔









