مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام اور تعمیرات کی صنعت کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقہ کیلئے گھروں کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام اور تعمیرات کی صنعت کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقہ کیلئے گھروں کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ 2900 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی جائے گی جو گزشتہ حکومتوں نے لئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کورونا وائرس کی عالمی وباءکے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کو ترجیح دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوا تو لیوی ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے سیمنٹ انڈسٹری کے ٹیکسوں میں کمی بھی کی جارہی ہے، ملک میں ٹیکسوں کی مربوط انداز میں وصولی ناگزیر ہے۔