لاہور۔14 جون (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کی تائید نہ کیے جانے پر اپنے خیالات کے اظہار میں کہا ہے کہ سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کرونا پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت …
سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کرونا پھیلاؤ روکنے کا بہترین ذریعہ ہے سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کے لیے زہرِ قاتل ہے فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
لاہور۔14 جون (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کی تائید نہ کیے جانے پر اپنے خیالات کے اظہار میں کہا ہے کہ سمارٹ اور ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہی کرونا پھیلاؤ کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے۔سخت اور کرفیو سٹائل لاک ڈاؤن معیشت اور غریب عوام کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں شدید سخت لاک ڈاؤن کے منفی اثرات ہمارے سامنے ہیں۔ بھارت میں اب تک کرونا سے تقریباً دس ہزار اموات ہو چکی ہیں اور روزانہ تقریباً بارہ ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیاں کم ہونے سے بھارت کی 34 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے چلی گئی ہے جبکہ 20 فیصد عوام کے پاس دو ہفتے سے زیادہ کا راشن موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان سے زیادہ صحت کے بجٹ والا شہر نیو یارک دیوالیہ ہو گیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان غریب، دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کا احساس کرتے ہوئے پہلے دن سے ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر زور دے رہے ہیں۔ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں حکومت نے ابتک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صنعتی یونٹس، دوکانوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ کے خلاف سات ہزار سے زیادہ کاروائیاں کر چکی ہے۔








