استنبول۔ 15 جون (اے پی پی) ترکی کے شمالی صوبہ بنگول میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بنگوول کے گورنر دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جبکہ ترک فوج کا جائزہ ٹاور گرنے سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ترکی …
ترکی میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

مزید خبریں
استنبول۔ 15 جون (اے پی پی) ترکی کے شمالی صوبہ بنگول میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بنگوول کے گورنر دفتر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جبکہ ترک فوج کا جائزہ ٹاور گرنے سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گزشتہ شام کو ضلع کرلیووا اور اس گردونواح کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز ضلع کارلیووا تھا جس کے باعث درجنوں گھر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد دیہاتوں میں ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، بچہ گھر کی چھت گرنے سے زخمی ہوا۔








