دنیا بھر میں کورونا متاثرین 81 لاکھ سے زیادہ، اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز امریکہ میں کورونا سے اب تک 118283افراد ہلاک، برازیل میں متاثرین کی تعداد 891556 تک پہنچ گئی بھارت کورونا وائرس متاثرین میں چوتھے نمبر پر آگیا

واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد81 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد4 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے اب تک 118283افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس …

واشنگٹن ۔ 16 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد81 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہونے والی اموات کی تعداد4 لاکھ 39 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں وائرس سے اب تک 118283افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکہ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2182950 ہے۔ برازیل دنیا میں متاثرین اور اموات کی تعداد میں دوسرے نمبر پر آچکا ہے۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد 891556 جبکہ ملک میں اس سے44118 اموات ہوچکی ہیں۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20647 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 891556تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مزید 627 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے 7,081 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 536,484 ہے۔ مختلف ممالک میں وائرس سے اب تک 439,204 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 8,118,908 افراد متاثرہوچکے ہیں جن میں سے فعال مریضوں کی تعداد 3,448,036 ہے۔ دریں اثناء امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے متاثرین میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں بھارت میں تین روز سے مسلسل کورونا کے 11000 متاثرین سامنے آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ہی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور یہ دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت دہلی میں متاثرین میں اضافے پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ وہاں کے ہسپتال مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث دباؤ میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت میں وبا اپنی اتنہائی سطح سے نہیں گزری۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں بدترین صورتحال جولائی اور اگست کے دوران ہوگی۔ ادھر جرمنی میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں 378 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ وبائی امراض کے ادارے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 186839 ہے۔ وبا کے دوران دیگر یورپی ممالک کی نسبت جرمنی میں صورتحال بہتر رہی۔ اٹلی میں 237,000 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 34000 بتائی جاتی ہے۔ فرانس میں 194000 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں29 ہزار افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا کے 298000 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار ہے۔میکسکو میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میکسکو میںکورونا وائرس کے 3427 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 150264 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسکو کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 17580 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔