اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کل 1 کروڑ3 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں 125 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 45 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ3 لاکھ 29 ہزار افراد میں 125 ارب 54 کروڑ روپے تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کل 1 کروڑ3 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں 125 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 45 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد میں 54 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 30 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں 37 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں 23 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ بلوچستان میں 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں 6 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔گلگت بلتستان میں 73 ہزار سے زائد افراد میں 91 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں53 ہزار سے زائد افراد میں 64 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔








