اقوام متحدہ ۔ 17 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کے امریکی حمایت یافتہ اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کر دیا جائے گا۔ پچاس غیر جانبدار ماہرین نے اس اسرائیلی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے …
اقوام متحدہ کے ماہرین کی امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی منصوبے پر تنقید

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 17 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کے امریکی حمایت یافتہ اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کر دیا جائے گا۔ پچاس غیر جانبدار ماہرین نے اس اسرائیلی منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اس کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی منصوبہ نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ جنیوا کنوینشنز کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔








