واشنگٹن/پیرس/نئی دہلی ۔ 17 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مختلف ممالک میںاب تک اس مہلک وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا سے 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں اس وائرس سے ایک لاکھ 19ہزار …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک امریکہ میں ایک لاکھ 19ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار ہوگئی

مزید خبریں
واشنگٹن/پیرس/نئی دہلی ۔ 17 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ سے تجاوز کرگئی، مختلف ممالک میںاب تک اس مہلک وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا سے 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ میں اس وائرس سے ایک لاکھ 19ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 45 ہزار456 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 544,725، بھارت میں354,161، برطانیہ میں 299,600، سپین میں 244,328، اٹلی میں 237,500، فرانس میں 194,347، پیرو میں 237,156 اور ایران میں 192,439ہے۔ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک مجموعی طور پر 8,265,174 ہے۔ متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے درجے پر ہے۔ ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے۔ بھارت کورونا کیسز کے معاملے میں دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد پانچ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے باقی چار کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 354161 ہے جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 29547 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، اٹلی اور سپین یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہیں۔ فرانس میں اگرچہ کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں میں کمی آئی ہیں لیکن اس کے باوجود فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 111 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔








