اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیجیٹل سپورٹ سروسز ڈائریکٹری کا آغاز کر دیا۔ بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس آن لائن ڈائریکٹری میں بچوں سے زیادتی کی صورت میں مدد کے لئے ملک گیر واقع سہولیات کی تفصیل موجود ہیں اوراس آن لائن ڈائریکٹری سے متعلقہ معلومات آسانی …
بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیجیٹل سپورٹ سروسز ڈائریکٹری کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ڈیجیٹل سپورٹ سروسز ڈائریکٹری کا آغاز کر دیا۔ بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس آن لائن ڈائریکٹری میں بچوں سے زیادتی کی صورت میں مدد کے لئے ملک گیر واقع سہولیات کی تفصیل موجود ہیں اوراس آن لائن ڈائریکٹری سے متعلقہ معلومات آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن ڈیجیٹل ویکٹم سپورٹ سروسز ڈائریکٹری تک ow.ly/s0en50A8Z7d لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس ڈائریکٹری کو گروپ ڈیویلپمنٹ پاکستان کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔








