اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف کمپیئر، آرٹسٹ طارق عزیز کے انتقال پر اپنے دلی افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے ،وہ ایک باکمال کمپیئر ہونے کے ساتھ بہترین آرٹسٹ، صدا کار، شاعر اور ادیب بھی تھے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا معروف کمپیئر اور آرٹسٹ طارق عزیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف کمپیئر، آرٹسٹ طارق عزیز کے انتقال پر اپنے دلی افسوس اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے ،وہ ایک باکمال کمپیئر ہونے کے ساتھ بہترین آرٹسٹ، صدا کار، شاعر اور ادیب بھی تھے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








