اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف میزبان طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم طارق عزیز کی فنی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیزنے ٹی وی پروگراموں میں …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف میزبان طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف میزبان طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم طارق عزیز کی فنی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیزنے ٹی وی پروگراموں میں میزبانی کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی فن کا لوہا منوایا وہ ایک عظیم فنکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے جا ئے گا،فن کی دنیا میں ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اُس کو پُر کرنا ناممکن ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔








