فالسہ معدے، جگر اور دل کے علاوہ کئی بیماریوں کا علاج، صرف پکا ہوا فالسہ ہی استعمال میں لانا چاہیے ، نیم پکے فالسے کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فالسہ معدے، جگر اور دل کے علاوہ کئی بیماریوں کے علاج کے  لیے مفید ہے۔ غذائی ماہر ڈاکٹر محمد جمال نے کہا ہے کہ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار فوائد  پائے جاتے ہیں۔ فالسہ کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، شدید گرمی اور لو میں فالسہ کا شربت سن سٹروک …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فالسہ معدے، جگر اور دل کے علاوہ کئی بیماریوں کے علاج کے  لیے مفید ہے۔ غذائی ماہر ڈاکٹر محمد جمال نے کہا ہے کہ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار فوائد  پائے جاتے ہیں۔ فالسہ کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، شدید گرمی اور لو میں فالسہ کا شربت سن سٹروک سے محفوظ رکھتا ہے، اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی ہوتا ہے، ایک اور غذائی ماہر عائشہ مشتاق کے مطابق آئرن اور نمکیات  فالسہ کے اہم جزو ہیں۔ فالسہ میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ سرد تاثیر کا حامل پھل ہے جو معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اجزاء سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر لاحق ہونے کے خطرے میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔ فالسہ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی شفاف اور صحت مند رہتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ فالسہ کا پھل صرف پکا ہونے کی صورت میں استعمال میں لانا چاہئے کیونکہ نیم پختہ فالسہ کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ فالسہ کا پھل اگر دو دن سے زیادہ فریج سے باہر رکھا جا ئے تو خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات اور جوسز کے سٹالز لگ جاتے ہیں۔ یوں تو سارا سال ہی مختلف پھلوں کے جوسز ہر جگہ دستیاب ہوتے ہیں لیکن موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی فالسہ کے رس کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔ شیریں اور ترش فالسہ کا جوس پاکستان کے بہت سے علاقوں میں انتہائی مقبول ہے۔  اس کا مزاج ٹھنڈا اور تر ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق مٹر کے سائز کا پھل فالسہ طبی لحاظ سے انسان کیلئے قدرت کے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے۔

مزید خبریں