سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کا سابق رکن قومی اسمبلی، نامور ادیب، شاعر و ٹی وی اینکر پرسن طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے سابق رکن قومی اسمبلی، نامور ادیب، شاعر و ٹی وی اینکر پرسن طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میںاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق عزیز اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے سابق رکن قومی اسمبلی، نامور ادیب، شاعر و ٹی وی اینکر پرسن طارق عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میںاسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق عزیز اور سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت کیا اور انہوں نے طارق عزیز کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہطارق عزیز کے انتقال سے ملک نامور ادیب، شاعر اور اینکر پرسن سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات بلند فرمائیاور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں