امریکہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے بصورت دیگر نتائج کا ذمہ دار خود ہو گا، چین

بیجنگ۔ 18جون (اے پی پی) چین نے ایغور مسلمانوں سے متعلق نئے امریکی قانون کو چینی پالیسی پر دشمن حملہ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے بصورت دیگر تمام نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغور ہیومن رائٹس ایکٹ کو قانون میں تبدیل کرنے کے …

بیجنگ۔ 18جون (اے پی پی) چین نے ایغور مسلمانوں سے متعلق نئے امریکی قانون کو چینی پالیسی پر دشمن حملہ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے بصورت دیگر تمام نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغور ہیومن رائٹس ایکٹ کو قانون میں تبدیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے جس کے مطابق ایغور مسلمانوں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراست میں لینے پر چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ان کے اثاثے منجمد کرنے سمیت امریکہ میں ان کو داخل ہونے سے بھی روکا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایغور مسلمانوں سے متعلق نیا امریکی قانون سنکیانگ خطے میں چینی پالیسی پر ایک دشمن حملہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کا نام نہاد نیا قانون جان بوجھ کر سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کی غلط تصویر ہے لہذا وہ ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے اور اپنی غلطی فوری ٹھیک کرے ورنہ اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں