ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹرز نرسز طبی عملے اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں کورونا وائرس کی …

اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹرز نرسز طبی عملے اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کو وزیراعظم صاحب کا خراج تحسین پہنچایا اور ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کی شکر گزار ہے کہ آپ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ ماشااللّہ ڈی آئی خان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔

مزید خبریں