اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وزارت قومہ غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 324609.69مربع کلومیٹر (تقریباً 8.02کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ8335.69 مربع کلو …
ٹڈی دل کے خلاف 324609مربع کلومیٹر رقبہ پر سروے،8335 مربع کلو میٹر رقبہ پرکنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) وزارت قومہ غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک 324609.69مربع کلومیٹر (تقریباً 8.02کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ8335.69 مربع کلو میٹر (تقریباً20.69لاکھ ایکڑ) رقبہ پرکنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں5009 سے زائد افراد اور 601 سے زیادہ گاڑیوں نے حصہ لیا۔ جمعرات کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹرکی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ24 گھنٹوں میں264323 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2220 افراد (بشمول پاک فوج) اور 320 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.30 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 837719 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں106487ایکڑ پر سروے اور6 اضلاع (شہید بے نظیرآباد، مٹیاری،جام شورو، حیدر آباد، سانگھڑاور مٹیاری) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر581 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں483 افراد (بشمول پاک فوج) اور 34 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.86کروڑ ایکڑ پر سروے اور98738 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں186468 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور5 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، کرک اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2120 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں988 افراد (بشمول پاک فوج) اور 127 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.12کروڑ ایکڑ پر سروے اور138060ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 320876 ایکڑ پر سروے اور29 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، گوادر،اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسی خیل، نصیر آباد، پشین، شیرانی، سوراب، صحبت پور، ژوب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی 14722 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1318 افراد اور 120 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.73کروڑ ایکڑ پر سروے اور985276 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مو¿ثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے400 ہیکٹر پر2 اضلاع (خوش اوراخبرگ ضلع زیارت) پر فضائی سپرے بھی کیا گیا۔








