اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب سے گزارش ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور جملے بازی کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا ہو یا ٹڈی دل، وفاق نے اپنی استطاعت سے …
مراد علی شاہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور جملے بازی کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب سے گزارش ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور جملے بازی کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا ہو یا ٹڈی دل، وفاق نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر پورے ملک میں مدد فراہم کی، اخباری رپورٹس کے مطابق سندھ نے فنڈز ہڑپ کئے، عوام کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیا اور صرف سیاسی فیصلے کئے۔








