لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا گرفتار کارکن خالد ساکران کی رہائی کا مطالبہ

طرابلس ۔ 19 جون (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے بن غازی شہر میں گرفتار لیبیا کے امن کارکن خالد ساکران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ ہفتے بن غازی شہر میں امن سرگرمیوں کے دوران خالد ساکران …

طرابلس ۔ 19 جون (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے بن غازی شہر میں گرفتار لیبیا کے امن کارکن خالد ساکران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ ہفتے بن غازی شہر میں امن سرگرمیوں کے دوران خالد ساکران کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت خالد ساکران کو شخصی آزادی اور تحفظ کا حق حاصل ہے، ان پر عائد کسی بھی الزام کے بارے میں فیصلے سے قبل فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بن غازی شہر کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس میں حالیہ تنازعہ کی مخالفت کرنے پر خالد ساکران کو گزشتہ ہفتے گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر رکھا ہے۔ میڈیا کے مطابق خالد ساکران نے سیاسی حل اور مذاکرات کے ذریعے لیبیا کے بحران کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں