زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 70 ملین ڈالر کااضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 19جون (اے پی پی) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 70 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ …

اسلام آباد ۔ 19جون (اے پی پی) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 70 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 10.107 ارب ڈالر اور بینکوںکے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.868 ارب ڈالرہے۔

مزید خبریں