اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب کے وزیر خوراک علیم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف سیاسی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، وفاق نے مشکلات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کیا جس میں عام آدمی کی سہولت کو پیش نظر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ حکومتی ترجیحات کی عکاسی ہے۔ وفاقی حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر علیم خان نے بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کیلئے وزیر خارجہ کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔








