نیشنل ای کامرس کونسل کے دوسرے اجلاس میں پاکستان ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مشیر تجارت وٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ نیشنل ای کامرس کونسل کے دوسرے اجلاس میں پاکستان ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، صوبوں کی طرف سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور ای کامرس میں سہولت کےلئے سیلز ٹیکس میں کمی خوش آئند اقدام ہے۔ جمعہ کو یہاں ٹویٹ …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ نیشنل ای کامرس کونسل کے دوسرے اجلاس میں پاکستان ای کامرس پالیسی پر عملدرآمد منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، صوبوں کی طرف سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور ای کامرس میں سہولت کےلئے سیلز ٹیکس میں کمی خوش آئند اقدام ہے۔ جمعہ کو یہاں ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے نیشنل ای کامرس کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اجلاس میں 6 ماہ کے دوران ایمازون کے ساتھ ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ صوبوں نے ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کےلئے سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے، صوبہ پنجاب نے آن لائن پےمنٹس کےلئے جی ایس ٹی میں 5جبکہ کے پی کے نے 2 فیصد کمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں کےلئے صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمن اکنامک ایمپاورمنٹ گروپ جلد فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی سہولت کےلئے ”wcom“ موبائل ایپ تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی ڈیجیٹل ادائیگیوں پر منتقلی اور استعداد بڑھانے کےلئے ایس ایم ایز اور لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گی۔

مزید خبریں