کوئٹہ۔ 19 جون ( اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات کی اس موقع چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ر فضیل اصغر نے بلوچستان میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے تفصیلی بریفنگ دی۔اور کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ …
وفاقی حکومت تمام صوبوں اور خصوصاً بلوچستان میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے با ت چیت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 جون ( اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات کی اس موقع چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ر فضیل اصغر نے بلوچستان میں کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے تفصیلی بریفنگ دی۔اور کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے حوالے سے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ پاک افواج کی بھر پور معاونت حاصل ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل نے حکومت بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور خصوصا بلوچستان میں کرونا وائرس اور ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اور معاونت کررہی ہے۔اس موقع پر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی،اسپیشل اسٹنٹ ٹو وزیراعلیٰ بلوچستان ملک عادل خان بازئی اور ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان آصف ترین بھی موجود تھے۔








