اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کو جمعہ کو وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ فریقین بالخصوص علماءکرام کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ حکمت عملی کے تحت جانوروں کی قربانی کا طریقہ کار، اجتماعی قربانی ،آن لائن بکنگ ،سول انتظامیہ اور مقامی کمیٹیوں …
مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالہ سے متعلقہ فریقین بالخصوص علماءکرام کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کو جمعہ کو وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے مویشی منڈیوں اور عیدالاضحی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ فریقین بالخصوص علماءکرام کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ حکمت عملی کے تحت جانوروں کی قربانی کا طریقہ کار، اجتماعی قربانی ،آن لائن بکنگ ،سول انتظامیہ اور مقامی کمیٹیوں کے ذریعے گوشت کی تقسیم کےلئے مرکزی انتظامات کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے قواعد و ضوابط مرتب کر دیئے جائیں گے، صوبوں کے پاس ضروری اقدامات کے لیے ایک ماہ کا وقت ہوگا۔ عیدالاضحٰی پر جانوروں کی قربانی سے متعلق طبی ایس او پیز وزارت صحت مرتب کرے گی۔ ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال اور دستیابی سے متعلق جائزہ لیا گیا۔وزارت صحت کورونا وبا کے تناظر میں آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی کرے گی۔وزارت صحت،وزارت صنعت اور این ڈی ایم اے ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گی۔وزیر صنعت آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دینے کےلئے مشاورت کریں گے۔وزارت صحت،وزارت صنعت اور این ڈی ایم اے کو کو ہر قسم کے آکسیجن سے لیس بستر کی مطلوبہ ضروریات اور بیماری کے تناظر میں درست طلب سے آگاہ کرے گی تاکہ سلنڈرز اور آکسیجن کی خریداری ضرورت کے مطابق یقینی بنائی جا سکے۔ہسپتالوں میں طلب کے مطابق رسد یقینی بنائی جائے گی۔ صحت عامہ کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد انتظامیہ آکسیجن گیس سپلائی گاڑیوں اور سامان لے جانے والے ٹینکرز کو 24 گھنٹے آمدورفت کی سہولت فراہم کریں گے۔صنعت ڈویڑن کے مطابق اضافی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے ہسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی سلنڈروں کی فوری فراہمی یقینی بنائے گا۔








