اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالہ سے حکمت عملی میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا پر بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایک جامع سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ …
کورونا کے حوالہ سے حکمت عملی میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالہ سے حکمت عملی میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا پر بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایک جامع سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک ایسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جہاں کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہیتلھ ورکرز شکایت درج کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہیلپ لائن نے جمعہ سے اپناکام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن کا مرکز این سی او سی ہو گا، ہیلتھ ورکرز دو طریقوں سے اپنی شکایت بھیج سکیں گے۔ ہیلتھ کیئر ورکرز 1166 کے علاوہ خصوصی واٹس ایپ نمبر پر بھی اپنی شکایت درج کرا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت بھیجنے کے بعد ٹھوس بنیادوں پر کمپلینٹ مینجمنٹ کا نظام حرکت میں آئے گا۔ شکایت ملنے کے بعد سسٹم کے تحت پتہ چلے گا کہ شکایت کس صوبہ سے متعلق ہے اور فوکل پرسنز کو فوری بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شکایت حل کرکے اپنے کے نمبر پر رابطہ کرکے بتایا جائے گا کہ کس طرح آپ کی شکایت کا ازالہ کیا گیا ہے یا اس کا سٹیٹس بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی اور صوبائی سطح پر ہیلتھ ورکرز کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 923001111166 واٹس ایپ چیٹ باٹ میں ہیلتھ کیئر ورکرز اپنی شکایت لکھ کر بھیج سکتے ہیں








