اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارت اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کے ذریعے مختف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو …
پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارت اور معاشی روابط کو مضبوط بنانے کے ذریعے مختف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ان سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن اور ترقی کے حوالہ سے بین الاقوامی سطح پر یکساں مو¿قف اور پہچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اظہارِ اطمینان کیا کہ دونوں ملک بین الاقوامی سطح پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے میں مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہے اور پارلیمانی روابط کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے دونوں ایوانوں کے ہم منصب کو دورہ کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں موجود دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ادارہ جاتی تعاون کو فروغِ دینےاور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کےلئے سینٹ کے فرینڈ شپ گروپوں کو فعال بنانے پر بھی زور دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہائی کمشنر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور باہمی تعلقات کے مزید فروغِ کےلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان۔جنوبی افریقہ فرینڈ شپ گروپ کے کنوینئر سینیٹر فیصل جاوید بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔








