پشاور۔19جون (اے پی پی) مالی سال2020-21کےلئے صوبہ خیبرپختونخواکا923ارب روپے کاسالانہ بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیاگیاآئندہ مالی سال کےلئے صوبائی بجٹ خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے پیش کیاانہوں نے ایوان کوبتایاکہ کل بجٹ تخمینہ میں بندوبستی اضلاع کےلئے739.1ارب اورضم شدہ قبائلی اضلاع کےلئے183.9ارب مختص کئے گئے جسکے مطابق جاری اخراجات کاکل تخمینہ605.2ارب روپے لگایاگیاہے جس میں بندوبستی اضلاع کےلئے517.2اورضم شدہ اضلاع کےلئے88ارب روپے مختص ہیں اسی طرح بجٹ میں سالانہ …
مالی سال2020-21کےلئے صوبہ خیبرپختونخواکا923ارب روپے کاسالانہ بجٹ پیش

مزید خبریں
پشاور۔19جون (اے پی پی) مالی سال2020-21کےلئے صوبہ خیبرپختونخواکا923ارب روپے کاسالانہ بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیاگیاآئندہ مالی سال کےلئے صوبائی بجٹ خیبرپختونخواکے وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے پیش کیاانہوں نے ایوان کوبتایاکہ کل بجٹ تخمینہ میں بندوبستی اضلاع کےلئے739.1ارب اورضم شدہ قبائلی اضلاع کےلئے183.9ارب مختص کئے گئے جسکے مطابق جاری اخراجات کاکل تخمینہ605.2ارب روپے لگایاگیاہے جس میں بندوبستی اضلاع کےلئے517.2اورضم شدہ اضلاع کےلئے88ارب روپے مختص ہیں اسی طرح بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 317 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیںجن میں221.9صوبے کے بندوبستی اضلاع اورقبائلی اضلاع کےلئے95.9ارب روپے تجویز ہیں بجٹ میں سرکاری بندوبستی اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کےلئے274.3ارب روپے ،پنشن کےلئے86ارب روپے اور نان سیلری کےلئے103.9ارب روپے رکھے گئے ہیں دیگرجاری اخراجات کےلئے52.9ارب،صوبائی ترقیاتی پروگرام کےلئے104ارب روپے ،ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلئے44.6مختص کئے گئے ہیں جبکہ 73.4ارب روپے غیرملکی امداد کی صورت میں ملنے کی توقع ہے اسی طرح ضم شدہ اضلاع کے ملازمین کی تنخواہ کےلئے52ارب،نان سیلری کےلئے36ارب روپے،صوبائی ترقیاتی پروگرام کےلئے24ارب،ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلئے10.2ارب،دس سالہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں49ارب اورغیرملکی امداد کی مد میں12.7ارب روپے تجویز ہےں۔مالی سال2010-21میں ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کےلئے 14,315ملین،اوقاف وحج کےلئے702ملین ،بی اوآر کےلئے600ملین،ڈسٹرکٹ اے ڈی پی (بندوبستی اضلاع )کےلئے44,571ملین اورقبائلی اضلاع کےلئے564ملین،ڈی ڈبلیوایس ایس کےلئے6,891ملین،ایکسائزاینڈٹیکسیشن کےلئے30,203ملین،انرجی اینڈپاور کےلئے11,437ملین،ماحولیات کےلئے40ملین،اسبٹلشمنٹ اینڈایڈمن کےلئے297ملین،ایکسائزاینڈٹیکسیشن کےلئے216ملین،فنانس کےلئے3,445ملین،فوڈ کےلئے2,706ملین،فارسٹ کےلئے3,226ملین،ہیلتھ کےلئے24,384ملین،ہائرایجوکیشن کےلئے8,973ملین،ہوم ڈیپارٹمنٹ کےلئے4,9ملین،ہاﺅسنگ کےلئے200ملین،ا نڈسٹریزکےلئے4,546ملین، انفارمیشن کےلئے277ملین،لیبر کےلئے235ملین،لاءاینڈجسٹس کےلئے1,352ملین،لوکل گورنمنٹ کےلئے9,120ملین،مائنزاینڈمنرل کےلئے420ملین، ملٹی سیکٹرڈویلپمنٹ کےلئے29,824ملین،پاپولیشن ویلفیئر کےلئے831ملین،ریلیف کےلئے5,042ملین ،سڑکوں کےلئے42,341ملین،سوشل ویلفیئرکےلئے134ملین،سپیشل انشیوٹیو کےلئے4.615ملین،سپورٹس ٹورازم کےلئے8,592ملین، ایس ٹی اینڈآئی ٹی کےلئے709ملین،ٹرانسپورٹ کےلئے11.917ملین،اربن ڈویلپمنٹ کےلئے10.021ملین اورواٹر کےلئے18.659روپے مختص کئے گئے ہیں۔








