اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کو کامسیٹس یونیورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیا ہے۔جمعہ کو پریزیڈنٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر نے یہ تقرری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک سمری کی بنیاد پر کی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی جو کامسیٹس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے ریکٹر کی تقرری …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کو کامسیٹس یونیورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کو کامسیٹس یونیورسٹی کا ریکٹر مقرر کر دیا ہے۔جمعہ کو پریزیڈنٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر نے یہ تقرری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک سمری کی بنیاد پر کی ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی جو کامسیٹس یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے ریکٹر کی تقرری کی شرائط و ضوابط کی منظوری دیدی۔پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل کی تقرری کامسیٹس یونیورسٹی کی سینیٹ اور سرچ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ تین افراد پر مشتمل پینل میں سے عمل میں لائی گئی۔








