وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ، کمانڈ اینڈ لیڈرشپ پروگرام 2020 کے شرکاءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ لیڈرشپ پروگرام 2020 (سی ایل پی) کے شرکاءسے خطاب کیا۔ لیکچر میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آر اے ، این ڈی یو ، فیکلٹی ممبران اور کمانڈ اینڈ لیڈرشپ پروگرام کے شرکاءنے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے موجودہ داخلی سلامتی کے …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ لیڈرشپ پروگرام 2020 (سی ایل پی) کے شرکاءسے خطاب کیا۔ لیکچر میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آر اے ، این ڈی یو ، فیکلٹی ممبران اور کمانڈ اینڈ لیڈرشپ پروگرام کے شرکاءنے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے موجودہ داخلی سلامتی کے چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور ملک میں سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جامع جائزہ پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے قومی ایکشن پلان اور قومی داخلی سلامتی پالیسی کا ایک جامع جائزہ پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے گراف میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف حاصل کی گئی بے مثال کامیابیاں ریاست کی موثر پالیسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے حاصل ہوئیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا ایک مستقل عمل ہے جو عوام کی حمایت سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کامیابیوں کو واپس نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس مشکل وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، ہم کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید خبریں