سکھر۔19 جون(اے پی پی) گھوٹکی میں مین چوک پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد شہید متعدد زخمی ہو گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔ گھوٹکی کی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ہسپتال عام افراد کے لیے بند کر دیا گیا ہے، علاقے کو سیل کردیا گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے …
گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد شہیدہو گئے

مزید خبریں
سکھر۔19 جون(اے پی پی) گھوٹکی میں مین چوک پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت تین افراد شہید متعدد زخمی ہو گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔ گھوٹکی کی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ہسپتال عام افراد کے لیے بند کر دیا گیا ہے، علاقے کو سیل کردیا گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے واقعہ پہنچ گئی، شہید رینجرز اہلکاروں میں امتیاز اور فیاض شامل ہیں شہری کا نام غلام مصطفی بتایا جا رہا ہے، رینجرز گاڑی دھمالہ کے واقعے کے بعد رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر اسپتال پہنچ گئے، انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور رینجرز کے اعلی افسران سے ملاقات کی،








