اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے پن بجلی منصوبوں کیلئے معیاری سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری دےدی ہے۔ پی پی آئی بی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اب یہ دستاویزات حتمی منظوری کیلئے ای سی سی کو پیش کی جائیں گی۔ یہ دستاویزات پی پی آئی بی نے …
وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان کی زیر صدارت پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے پن بجلی منصوبوں کیلئے معیاری سکیورٹی پیکیج دستاویزات کی منظوری دےدی ہے۔ پی پی آئی بی کا اجلاس جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان کی زیر صدارت ہوا۔ اب یہ دستاویزات حتمی منظوری کیلئے ای سی سی کو پیش کی جائیں گی۔ یہ دستاویزات پی پی آئی بی نے وفاقی اور صوبائی شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کی ہیں اور ان کا مقصد صوبائی، وفاقی اور آزاد جموں و کشمیر کی سطح پر ادارہ جاتی تقاضے پورے کرنا ہیں، اس سے نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ طویل بات چیت کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور پن بجلی منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور انہیں بلارکاوٹ آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ای سی سی سے ان دستاویزات کی منظوری کے بعد 1124 میگاواٹ کوہالہ اور 700 میگاواٹ آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سے بجلی کے حصول کیلئے معاہدوں کی بھی منظوری ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر بجلی نے اس پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں ان دستاویزات کی منظوری ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ان دو بڑے پن بجلی منصوبوں پر عملدرآمد سے 8400 گیگا واٹ آور صاف توانائی ہر سال قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بجلی کے شعبہ میں دستیاب بہتر منافع اور زیادہ نمو حاصل کر سکیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی شاہجہاں مرزا نے اجلاس کو بجلی کی پیداوار کے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے پی پی آئی بی کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔








