افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی سفیر (ر) محمد صادق کادوحہ ، قطر کا دو روزہ دورہ مکمل، ملا عبد الغنی برادر سمیت طالبان رہنماﺅں سے ملاقات میں امن اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی سفیر (ر) محمد صادق نے 16-17 جون کو دوحہ ، قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا اس دورے کے دوران انہوں نے ملا عبد الغنی برادر سمیت طالبان رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران امن اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی سفیر (ر) محمد صادق نے 16-17 جون کو دوحہ ، قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کیا اس دورے کے دوران انہوں نے ملا عبد الغنی برادر سمیت طالبان رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران امن اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس تناظر میں ، انہوں نے حال ہی میں چیف آف آرمی سٹاف کے کابل کے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا حوالہ دیا۔ترجمان نے کہا کہ نمائندہ خصوصی نے امریکہ طالبان امن معاہدے پر عمل درآمد کے طالبان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ طالبان امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی ، انٹرا افغان مذاکرات کی سمت سنگ میل ثابت ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ تمام متعلقہ فریق افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان اپنی طرف سے افغان امن عمل کی حمایت کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

مزید خبریں