پاکستان (کل) سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولے گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (کل) اتوار سے پاکستان بین الاقوامی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولے گا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ فیصلہ خاص طور پر ان سمندر پار پاکستانیوںکی مدد کیلئے کیا گیا ہے جو اس وبا کے دوران بری طرح متاثر ہوئے ہیں لیکن انہوں نے بڑی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (کل) اتوار سے پاکستان بین الاقوامی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولے گا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ یہ فیصلہ خاص طور پر ان سمندر پار پاکستانیوںکی مدد کیلئے کیا گیا ہے جو اس وبا کے دوران بری طرح متاثر ہوئے ہیں لیکن انہوں نے بڑی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپسی پرخوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انہیں ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کووڈ19- کے دوران بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے مخیرانہ کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے واقعات ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی نے ضرورت میں کس طرح اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی مدد کی اور دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کی۔

مزید خبریں