افغانستان کے سفیر عاطف مشعل سے ملاقات کی ہے، انہیںطورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتہ میں چھ دن کھولنے کے حکومتی فیصلہ سے کیا , مشیر برائے تجارت عبدالرازق داﺅد کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داﺅد نے کہا ہے کہ ہفتہ کو افغانستان کے سفیر عاطف مشعل سے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر طورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتہ میں چھ دن کھولنے کے حکومتی فیصلہ سے افغان سفیر کو …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داﺅد نے کہا ہے کہ ہفتہ کو افغانستان کے سفیر عاطف مشعل سے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر طورخم اور چمن کو ٹرانزٹ تجارت کیلئے ہفتہ میں چھ دن کھولنے کے حکومتی فیصلہ سے افغان سفیر کو آگاہ کیا گیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ تیسرا تجارتی راستہ غلام خان بھی کھولا جا رہا ہے تا کہ بیک لاگ ختم کیا جا سکے۔ عبدالرزاق داﺅد نے مزید کہا کہ 22 جون سے کووڈ-19 کو مد نظر رکھتے ہوئے افغانی درآمدات کو بھی تینوں کراسنگ پوائنٹ سے اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نے رواں سال جولائی اگست میں تجارتی وفد کے ساتھ افغانستان کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان افغانستان ٹرانزٹ تجارت معاہدہ کے حوالہ سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے راستے غیر قانونی درآمدات روکنے کیلئے مزید حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے۔ مشیر تجارت نے افغان سفیر کو دو طرفہ تجارت سے متعلق تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی پاکستان کی خواہش کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں