اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ساتھ ساتھ معا شی استحکام کے لئے ایک مربوط پالیسی وضع کی گئی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پوری طرح عمل پیراہے ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان …
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ساتھ ساتھ معا شی استحکام کے لئے ایک مربوط پالیسی وضع کی گئی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے ساتھ ساتھ معا شی استحکام کے لئے ایک مربوط پالیسی وضع کی گئی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پوری طرح عمل پیراہے ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے جسے مالیاتی مسائل کا سامنا ہے اور مکمل لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہوسکتا اور ایسی صورتحال میں ملکی معیشت پر نقصان دہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 ایک عالمی مسئلہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جاری عالمی وباءکے دوران وزیراعظم نے ولولہ انگیز قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اب مکمل لاک ڈاﺅن کی کوئی بحث نہیں کیونکہ مہلک وائرس کی ایسی صورتحال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ َ۔19 کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے حوالہ سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اتفاق رائے سے فیصلے کئے جا تے ہیں انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے ملکی اداروں نے ٹیسٹنگ کٹس تیار کی ہیں اور 4800 وینٹی لیٹرز بھی دستیاب ہیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کورونا وائرس پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کے لئے سیاست کررہی ہے جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی مخلص اور دیانت دار قیادت ان کے عزائم ناکام بنائے گی اور بد عنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی








