اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اور جید عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ہفتے کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہامفتی نعیم کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ملک ایک …
اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی اسپیکرکا جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اور جید عالم دین مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ہفتے کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہامفتی نعیم کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہو گیا ہے، مفتی نعیم کی مذہبی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نےمرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔








