پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت ‘ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریو کے قتل میں بی جے پی قیادت ملوث ہے‘ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر بنی۔ سر۔ اپریشن کے نام پر کشمیری …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالتی قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریو کے قتل میں بی جے پی قیادت ملوث ہے‘ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لیں۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر بنی۔ سر۔ اپریشن کے نام پر کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہو ہے کہا کہ پچھلے 5 ماہ کے دوران بھارتی قابض افواج نے 110 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی "مقابلوں” اور نام نہاد "کورڈ اینڈ سرچ” کارروائیوں میں شہید کیا ہے۔ صرف پچھلے دو دنوں میں پلوامہ اور شوپیان میں مزید 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت سیاسی مقاصد کیلئے معصوم کشمیریوں ماورائے عدالت قتل کے لئے براہ راست ذمہ دار ہے۔ ماورائے عدالت قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لے۔

مزید خبریں