اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پا ر پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی اپنے ملک واپسی میں مد د ملے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم عمران کی …
بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی اپنے ملک واپسی میں مد د ملے گی،سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پا ر پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی اپنے ملک واپسی میں مد د ملے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیر اعظم عمران کی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے تا کہ باہر پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہاکہ مختلف ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعدا د رکی ہوئی ہے جو پروازیں بند ہونے کی وجہ سے واپس نہ آسکے۔ انہوں نے کہا کہ صر ف متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ دس ہزار پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ہم ایک ایپ بھی لانچ کر رہے ہیں جس سے ٹریک اینڈ ٹریسنگ کریں گے جسے ابتدا میں آزمائشی بنیادوں پر ہوگی ۔








