اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مین لائن۔ I ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کو دونوں ممالک نے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مین لائن۔ I منصوبے …
مین لائن۔I ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مین لائن۔ I ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کو دونوں ممالک نے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مین لائن۔ I منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ایل ون اور نجی شعبے کی شراکت داری کو متحرک کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے عمل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھائیں۔









