فیصل آباد 22۔ جون (اے پی پی) پی ٹی ١ئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب ١نے والے سکھ یاتریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر ایس او پیز پر بھی نہ صرف پاکستان ریلوے …
مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب ١نے والے سکھ یاتریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب
فیصل آباد 22۔ جون (اے پی پی) پی ٹی ١ئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب ١نے والے سکھ یاتریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر ایس او پیز پر بھی نہ صرف پاکستان ریلوے کی طرف سے عمل جاری ہے بلکہ اپنے معزز مسافروں سے بھی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ بھی کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی، احتیاطی و تدارکی تدابیر پر عمل کریں نیز اب جبکہ بین الا قوامی فلائٹ ١پریشن بھی شروع ہورہا ہے اسلئے بیرون ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کی پاکستان ١مد و رفت ہوتی رہتی ہے لہٰذا اس کیلئے بھی ہر ممکن انتظامات و اقدامات اور سرکاری مشینری کو چوکنا رکھا جارہا ہے تاکہ بعد ازاں کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ انسدادی اقدامات میں سول انتظامیہ،پولیس، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کا کردار قابل ستائش اور قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر کورونا کے خلاف جہاد عظیم خدمت ہے جسے قوم کسی طرح بھی فراموش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد اور ٹرین میں سوارہونے سے پہلے مسافروں کو مکمل طور پر چیک کیا جارہا ہے تاکہ دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ملک بھر سے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے ننکانہ صاحب ٹرینوں کے ذریعے آتے ہیںاسلئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے علاوہ انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مسافر اس کا قیمتی سرمایہ ہیںلہٰذاریلوے املاک کی حفاظت اور ریلوے مسافروں کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔









