بھارت سرچ آپریشن کے نام پرکشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے، یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربند ہے، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سرچ آپریشن کے نام پرکشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے' کشمیریوں کے گھر بارودی مواد لگا کر تباہ کئے جا رہے ہیں، یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربند ہیں۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام کورونا وباء میں …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سرچ آپریشن کے نام پرکشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے’ کشمیریوں کے گھر بارودی مواد لگا کر تباہ کئے جا رہے ہیں، یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربند ہیں۔ پیر کو یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام کورونا وباء میں دوہرے کرفیو اور جبرکاسامنا کر رہے ہیں۔ او آئی سی کا کشمیر پر ہنگامی اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو صرف مذمت اور قراردادوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔ مشعال ملک نے کہا کہ قاتل مودی سرکار کا ہاتھ نہ روکا گیا توکشمیر میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہوگی۔