مودی کبھی بندوق کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا، بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سے انحراف کیا، مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر بابو سنگھ کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر بابو سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر سے ہمارا آخری رشتہ بھی توڑ دیا، مودی ہمشہ جھوٹ کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی کبھی بندوق کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا ہے، بھارت نے جو کچھ لداخ میں کیا وہ باعث شرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر بابو سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر سے ہمارا آخری رشتہ بھی توڑ دیا، مودی ہمشہ جھوٹ کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی کبھی بندوق کے ذریعے کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا ہے، بھارت نے جو کچھ لداخ میں کیا وہ باعث شرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سینئر صحافی احتشام الحق کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہمیشہ جھوٹ کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی غلط پالیسیوں نے سارک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، مودی کی خارجہ پالیسی نے بھارت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی ہے اور ان کے بنیادی حقوق سے انحراف کیا ہے۔