سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی کی ملاقات ،مختلف پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں بجٹ سیشن کے دوران وفاقی وزارت داخلہ سے متعلقہ قانون سازی اور پارلیمانی …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں بجٹ سیشن کے دوران وفاقی وزارت داخلہ سے متعلقہ قانون سازی اور پارلیمانی امور اور وزارت داخلہ کےلئے اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی کٹوتی کی تحاریک کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور سیاست کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی کے پی کے سے تعلق رکھنے والے تمام ایم این ایز کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی جائے گی جس میں وزیراعظم کو مدعو کرکے کے پی کے کے عوامی مسائل کے حل کےلئے بجٹ اور دیگر سیاسی امور پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔