اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں بہتری خصوصاً آئی ایٹ اور آئی ٹین سیکٹرز میں پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں پانی کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں بہتری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں بہتری خصوصاً آئی ایٹ اور آئی ٹین سیکٹرز میں پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں پانی کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کےلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونان فقیران سے آئی ٹین ون سیکٹر جانے والے راستے اور سمیلی واٹر کنڈکشن لائنوں پر مین کنڈکشن لائن کو ٹھیک کرنے کےلئے جام جاری ہے۔ پلان میں فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے ٹیوب ویلوں کی موجودہ اور تنصیب کی دیگر تدبیریں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کےلئے غیر فعال پانی کے ٹینکروں کی مرمت کردی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی ایم او نے وزیر کو یقین دلایا کہ رواں ماہ کے آخر تک پانی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آجائے گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے حکام کو غیر قانونی کنکشنز کو فوری طور پر ختم کرنے اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے مہینوں میں آئی ٹین کے رہائشیوں کو پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے مختلف سرگرمیوں پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ اسد عمر نے کہا کہ پانی کی مناسب اور مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کافی مالی وسائل مہیا کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان، ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔








