کورونا وائرس کی وبا بدستور تیزی سے پھیل رہی ہے، سربراہ عالمی ادارہ صحت

دبئی۔ 22 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا بدستور تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے اثرات آئندہ کئی عشروں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایڈہانوم گیبریسس نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ورچوئل ہیلتھ فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ …

دبئی۔ 22 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا بدستور تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کے اثرات آئندہ کئی عشروں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ایڈہانوم گیبریسس نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ورچوئل ہیلتھ فورم سے خطاب میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ وبا محض صحت کا بحران نہیں بلکہ معاشی، معاشرتی اور کئی ممالک میں سیاسی بحران بن چکی ہے جس کے اثرات آئندہ کئی دہائیوں تک رہیں گے۔