بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جائے گا،سیّد ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جائے گا، حکومتی ہدایات کی روشنی میں موجودہ وسائل کے ساتھ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مختلف مراحل میں واپس لایا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لایا جائے گا، حکومتی ہدایات کی روشنی میں موجودہ وسائل کے ساتھ بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مختلف مراحل میں واپس لایا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہزاروں پاکستانی ورکرز اور طلباءمختلف ممالک میں پھنسے ہیں، کورونا وباءکی وجہ سے گزشتہ 3تین ماہ کے دوران خلیجی ممالک میں ہزاروں پاکستانی بیروزگار ہوگئے، ہم ہر ہفتے 10 سے 14 ہزار افراد کو واپس لا رہے ہیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد واپس آنا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی مکمل فلائٹ آپریشن بحال نہیں کیا، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلائیٹ پر آنے سے پہلے ان پاکستانیوں کی میڈیکل سکریننگ کی جائے گی اور سفر کے دوران تمام مسافروں کو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور سول ایوی ایشن کے ایس او پیز فالو کرنے ہوں گے ۔