اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وباءکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیر کو اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے ملک بھر میں ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن کی تازہ ترین صورتحال، آکسیجن کی ضرورت کا تخمینہ، وباءکے اعدادوشمار کا …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وباءکی صورتحال پر بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وباءکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیر کو اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے ملک بھر میں ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن کی تازہ ترین صورتحال، آکسیجن کی ضرورت کا تخمینہ، وباءکے اعدادوشمار کا جائزہ، ریسورس منیجمنٹ سسٹم کی تازہ ترین صورتحال اور پاک نگہبان ایپ سے متعلق فراہم کی گئی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاﺅن
کا مقصد بڑی آبادی پر پابندی لگانے کی بجائے زیادہ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کر نا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ماسک پہننے پر زیادہ سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 549 لاک ڈاﺅن کئے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے نفاذ میں کوئی انتظامی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لاہور شہر میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کے بڑی تعداد میں مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی وسیع علاقے میں کورونا کے نئے ہاٹ سپاٹ سامنے آ نے کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں رہائش پذیر کاروباری اداروں کے ملازمین کی غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی سے روکنے کےلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن سے متعلق توسیع کی تجویز سے بھی آ گاہ کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس میں بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہےمنصوبہ کے تحت صرف ایک فرد کو ضروری خریداری کے لئے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ چیف سیکرٹری آ زاد جموں و کشمیر نے بتایا کہ 4اضلاع میں مکمل لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ مقامی سطح پر اختیارات دیئے گئے جہاں ڈپٹی کمشنر ز نے متعلقہ اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے مو¿ثر اقدامات کئے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے، کل 1288 کیسز میں سے 865 متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جو کہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔








