اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی ر کن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئین مدت پوری کرے گی، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک انکسار المزاج شخص ہیں جو پارٹی کے ہر رکن کو کھلے دل سے سنتے ہیں …
حکومت اپنی آئین مدت پوری کرے گی،کنول شوذب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی ر کن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئین مدت پوری کرے گی، پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک انکسار المزاج شخص ہیں جو پارٹی کے ہر رکن کو کھلے دل سے سنتے ہیں انہوںنے کہ کورونا وائرس کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے جس کے لئے شہریوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے اور اپنی اور دوسروں کی صحت کے لئے احتیاط برتنا ہوگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے کئی ارکان اپنی قیادت سے مایوس ہوکرحکومت میں شامل ہونے کے خواہش مند ہیں ایک سوال پر کنول شوذب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن خاندانی پارٹیا ں بن چکی ہیں انہوںنے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے اور حکومت اتحادی جماعتوںکے تحفظات دور کرے گی ۔








