ڈاکٹر شہباز گل کا پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کے پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے وڈیو کے اجراء کا خیر مقدم

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کی پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے ٹویٹر پر جاری وڈیو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پنجاب حکومت نے بہترین بجٹ دیا، بجٹ میں عمومی طور پر مشکل اقتصادی اصطلاحات استعمال ہونے کی وجہ سے عام آدمی اس …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کی پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے ٹویٹر پر جاری وڈیو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پنجاب حکومت نے بہترین بجٹ دیا، بجٹ میں عمومی طور پر مشکل اقتصادی اصطلاحات استعمال ہونے کی وجہ سے عام آدمی اس کو سمجھ نہیں پاتا، پنجاب کی کنزیومر بجٹ بک اور صوبائی وزیر خزانہ کی یہ ویڈیو عوام کو بجٹ سمجھنے میں مدد دے گی۔ منگل کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر خزانہ کی طرف سے عوامی شمولیت پر محنت کا یہ اقدام خوش آئند ہے اور وہ اس اقدام پر صوبائی وزیر خزان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسلم (ن) لیگ کے عباداللہ خان کا جھوٹ پر مبنی بیان کہ وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے آٹھ لاکھ کردی گئی کو ایک چینل نے ہیڈ لائن بنا کر چلایا جو سرا سر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تو اپنے آفس کا خرچہ ایک ارب چالیس کروڑ سے کم کر کے اڑسٹھ کروڑ روپے کر دیا ہے، ان کا کوئی کیمپ آفس نہیںاورگھر کے سارے بل وہ خود ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں