اسلام آباد ۔پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت مربوط کوششوں اور موئثراقدامات کی تعریف کی ہے منگل کو نجی نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت …
حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے، شہر یار آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت مربوط کوششوں اور موئثراقدامات کی تعریف کی ہے منگل کو نجی نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت کے لئے برسر اقتدار آئی جو کسی تنقید کی پرواہ کئے بغیر صحیح راستہ پر گامزن رہے گی۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام پالیسیاں شفاف اور وسیع تر قومی مفاد میں ہیں اور وزیر اعظم عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پی ٹی آئی کے وژن کی تکمیل کریں گے ۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے تاریخی احساس پروگرام شروع کرکے معاشرہ کے انتہائی غریب لوگوں کی مدد کی ہے جسے یو این ایچ سی آر اور مختلف ممالک نے بھی سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار وزیر اعظم نے قوم کی امنگوں کے مطابق ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا عزم کر رکھا ہے جو اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنے اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل درآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر تنقید اور عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے ، قانون سازی میں مدد کرے اور کورونا کی بیماری کے خاتمہ کےلئے تجاویز دے ۔








